The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جامعہ اردو کا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

3

بدھ ستمبر
17:41

کراچی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) جامعہ اردو نے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان برائے سندمعادلہ کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم سال 2020 جمع کرانے کی تاریخ میں 25ستمبر تک تو سیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ www.fuuast.edu.pk سے آن لائن پر کرکے ڈان لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5000/-روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More