The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جامعہ اردو، بی اے،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان برائے سندمعادلہ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

5

بدھ ستمبر
16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان برائے سندمعادلہ کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم سال 2020 جمع کرانے کی تاریخ میں25ستمبر2020تک تو سیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پُر کرکے ڈائون لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5000/-روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More