The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تین سال میں200حملے، اسرائیل نے شام کو ایران کے لیے جہنم بنا دیا … اسرائیل نے شمالی شام میں فضائی حملوں کے دوران میزائل تیار کرنے والی ایک تنصیب کو بھی تباہ کر دیا،صیہونی … مزید

8

اسرائیل نے شمالی شام میں فضائی حملوں کے دوران میزائل تیار کرنے والی ایک تنصیب کو بھی تباہ کر دیا،صیہونی انٹیلی جنس

منگل ستمبر
14:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) اسرائیل نے شام کو ایران کے لیے ایک ناقابل برداشت جہنم میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ایرانی فورسز اور اس کے ماتحت ملیشیائوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی تعداد 200 تک پہنچ چکی ہے۔ ان حملوں کا سب سے زیادہ شکار لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور اس کے عناصر بنے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اسرائیلی انٹیلی جنس کی ایک نئی رپورٹ میں بتائی گئی ۔امریکی چینل نے اسرائیلی انٹیلی جنس کی مذکورہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے شمالی شام میں فضائی حملوں کے دوران میزائل تیار کرنے والی ایک تنصیب کو بھی تباہ کر دیا۔اس سلسلے میںکمپنی کی جانب سے جاری سیٹلائٹ تصاویر میں حلب شہر کے باہر میزائلوں کے ایک کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملوں کے آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میزائلوں کی یہ تنصیب غالبا تباہ ہو چکی ہے اور عسکری آلات اور ساز و سامان کو نقصان پہنچا۔

مذکورہ فضائی حملے کے دو روز بعد 13 ستمبر کو پیش کیے جانے والے جائزے کے مطابق اس حملے کا مقصد شام میں حزب اللہ ملیشیا کے لیے میزائلوں کی تیاری کو کمزور کرنا تھا۔ذمے داران کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ تین برسوں کے دوران شام میں سرگرم ایرانی فورسز اور اس کی ایجنٹ ملیشیائوں کے خلاف 200 سے زیادہ فضائی حملے کیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More