The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تیمور جھگڑا سے برٹش ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات

22

جمعرات ستمبر
22:49

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا سے پاکستان میں بر طا نیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکر ٹری شہاب علی شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے برٹش ہائی کمشنر کو صوبے میں باہمی تعاون سے جاری منصوبوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کے تعاون سے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کئی ہسپتال پی پی پی ماڈل کے تحت بہترین کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح طورخم بارڈر 24/7 کھولنے سے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان کے ساتھ صوبے کے دیگر بارڈرز کو بھی تجارتی مقاصد کے لیے ریگولیٹ کیا جا ئیگا۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ رشکئی اکانومک زون اور پشاور طورخم موٹر وے بننے سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت میں اضافہ ہو گا۔ دریں اثناء تیمور جھگڑا کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست پر برٹش ہائی کمشنر نے رضامندی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کورونا وباء کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت کی کا ر کر دگی کی ستائش کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More