The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ حادثات کی بڑی وجوہات ہیں، ڈی پی او

16

منگل ستمبر
17:36

سرگودہا۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سڑک پر ہونے والے حادثات کی وجہ سے شرح ِاموات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان حا د ثا ت کی وجہ سے انسانی جان اورمال کاشدیدنقصان ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ ایک بڑی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

ان حادثات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔ اُنہوںنے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف مسعود کی زیر ِنگرانی تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کے سلسلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے پنجاب ہائی وے پولیس پٹرولنگ کے ہمراہ خوشاب روڈ سرگودھا پر عوام کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے متعلق آگاہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More