The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھرپارکر، گائوں ڈوڈھارو کے قریب سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

5

اتوار ستمبر
16:45

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گائوں ڈوڈھارو کے قریب سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ جس میں ضلع انتظامیہ کے تعاون سے مقامی تنظیم کی جانب سے مختلف گائوں کے 500 سیلاب متاثر خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھرپارکر راجیش ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تھرپارکر ناتھو خان راہموں، ارباب انعام اللہ، سی او ایف آر ڈی پی محمد آچار بوزدار، ڈسٹرکٹ مینیجر ممتاز علی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے ان کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔ اے ڈی سی راجیش نے کہا کہ سندہ حکومت، ضلع انتظامیہ اور مختلف تنظیموں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More