The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھانہ کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی،19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

5

منگل ستمبر
17:37

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) تھانہ کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی،19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ کلرسیداں پولیس کو متاثرہ لڑکی نے درخواست دی کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے وہ حاملہ ہو گئی،ملزم کی فیملی کی خواتین نے حمل ضائع کروا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے 19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم محمد سفیر کو گرفتار کر لیا،ملزم کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کیلئے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ ملزم کو کڑی سزا دلوائی جا سکے، ایس ایچ او کلرسیداں نے اے پی پی سے گفتگو میں بتایا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More