The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھانہ کلرسیداںپولیس کی ایک ہفتہ کے دوران شراب سپلائرکیخلاف تیسری بڑی کارروائی ،شراب سپلائر گرفتار، شراب کی بڑی کھیپ برآمد

13

اتوار اکتوبر
18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) تھانہ کلرسیداںپولیس نے ایک ہفتہ کے دوران شراب سپلائرکے خلاف تیسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر گرفتارکر کے شراب کی بڑی کھیپ برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرسرور نذیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی200بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم سے تفتیش کے دوران پتہ لگاکر ملزم کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائیگا،سی پی او محمدا حسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ اوکلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More