The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھانہ نوشہرہ ورکاں میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

1

پیر ستمبر
15:45

نوشہرہ ورکاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اور ڈی ایس پی ھاشم محمود گجر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں صفدر عطا بھٹی نے انچارج حیدری چوکی سب انسپکٹر عادل اقبال اور پولیس نفری کے ھمراہ کاروائی کرتے ھوئے چھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پانچ کلو گرام سے زائد چرس اور بیس لیٹر شراب برآمد کر لی،اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور ڈی ایس پی سرکل ھاشم محمود گجر کا کہنا ھے کہ معاشرے میں منشیات فروش کی حیثیت ایک ظالم سی ھے جو نئی نسل کی بربادی کا اھم کردار اور انگنت گھرانوں کے چشم و چراغ گل کر چکے ہیں اور ایسے سماج دشمن عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور سفاک انسانوں کی شکل میں موجود ایسے بھیڑیوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More