The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے،کرپشن اور استحصال کے معاملات کے علاوہ ہر جگہ فورس کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آئی جی پنجاب انعام غنی

11

پیر ستمبر
20:26

تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے،کرپشن ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے، شہریوں سے رویہ بہتر رکھنے سے ہی پولیس کا امیج بہتر ہو سکتا ہے،قانون کی بالادستی و حکمرانی کے لیے قبضہ مافیا،منشیات فروشوں، گینگزسمیت دیگرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، کرپشن اور استحصال کے معاملات کے علاوہ ہر جگہ فورس کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس، ڈی پی اوز اٹک، جہلم،چکوال سمیت دیگر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا،آئی جی پنجاب کے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، دعا کی اورآئی جی پنجاب نے شہداء گیلری کا دورہ بھی کیا،انسپکٹر جنر ل آف پولیس انعام غنی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پودا بھی لگایا جبکہ شہید ڈی ایس پی مسعود احمد ہسپتال کا پولیس لائن میں افتتاح کیا،ہسپتال کے عملے نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور لیبارٹری کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، آئی جی پنجاب نے راولپنڈی پولیس کے ایف ایم ریڈیو چینل کا بھی افتتاح کیا، ایف ایم ریڈیو چینل کی فریکونسی 88.6 FM ہو گی،آئی جی پنجاب انعام غنی نے ارشاد شہید آڈیٹوریم میں پولیس افسران سے خطاب کیا ،آئی جی پنجاب خطاب کے دوران کہا کہ کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک تمام پولیس افسران ہیں، کانسٹیبل کے لئے ملازم کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا،ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا مظلوم سے زیادتی اور ظالم کی مددہے، ایف آئی آرز کابروقت اندراج انصاف کی فراہمی کی ابتداء ہے، پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں پولیس فورس اور ان کے خاندان کے علاج و معالجہ کیلئے اعلیٰ معیار کے تین ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More