The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھانہ میانی پولیس کی کارروائی،2ملزمان سے چرس برآمد

10

بدھ ستمبر
17:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ میانی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان سے 1کلو550گرام چرس برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر عمیر حسن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد شفیع اور محمد طفیل وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمدرضا ولدغلام حسین سکنہ ہائے میانی کو1.100کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، جبکہ ملزم حق نواز ولد اسلام دین سکنہ ہائے میانی سے چرس450گرام برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More