The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھانہ سٹی مظفرآباد کی ایک ہفتے میں تیسری دبنگ کارروائی ،بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد … منشیات فروشوں کا پولیس اہلکار پر حملہ، زخمی حالت کے باوجود ملزمان کو دبوچ … مزید

7

منشیات فروشوں کا پولیس اہلکار پر حملہ، زخمی حالت کے باوجود ملزمان کو دبوچ لیا ،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار

منگل ستمبر
15:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) تھانہ سٹی مظفرآباد ھ۔ ایک ہفتے میں تیسری دبنگ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کرلی،منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا ، زخمی حالت کے باوجود ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کی خصوصی ہدایت پر، ایس پی ہیڈ کواٹر خاور علی کی ہدایت پر بنائی جانے والی خصوصی ٹیم ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد حیبب مسعودی کی نگرانی میں گزشتہ رات ترکی چوک سے طارق آباد روڈ پر ڈی ایف سی تسلیم اعوان، طاہر اعوان،راجہ بلال،صداقت اعوان،راجہ شہزاد نے منشیات فروش کاشی عرف کاشف بخاری بد نام زمانہ چور اور ڈکیت عمار گیلانی کو شراب اور چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر کاشی عرف کاشف نے تسلیم عوان پر آہنی راڈوں سے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تسلیم عوان شدید زخمی ہوئے مگر زخمی ہونے کیہونے باوجود پولیس ٹیم نے دونوں ملزمان کو دبوچ لیا گرفتار کر کے حولات تھانہ سٹی بند کر دیا گیا یاد رہے تھانہ سٹی کا ایک ہفتے میں یہ تیسری بڑی دبنگ کاروائی ہے جس میں بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا اہلیان مظفرآباد کا ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ ایس پی خاور علی ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد حیبب مسعودی، اور ان کی ٹیم تسلیم اعوان ڈی ایف سی طاہر اعوان راجہ بلال،راجہ شہزاد،صداقت اعوان کو مبارک بادپیش کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More