The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گلریز میں کم عمر گھریلو ملازم بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس پی پوٹھوہار سید علی کاکارروائی کا حکم

8

اتوار اکتوبر
18:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گلریز میں کم عمر گھریلو ملازم بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس پی پوٹھوہار سید علی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ائیرپورٹ کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلریز میںکم عمر گھریلو ملازم بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس پی پوٹھوہار سید علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ائیرپورٹ کو فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا،ایس ایچ اوائیرپورٹ اوران کی ٹیم نے ویڈیو میں نظر آنے والے گھر کو تلاش کر کے متاثرہ بچے افضال علی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ بچے کی عمر 11/12 سال ہے جو محمد شہزاد نامی شخص کے گھر کام کرتا تھا، بچے کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جس کے والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے، واقعہ پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہناتھاکہ بچوں پر کسی قسم کا تشدد یا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More