The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

توریاکی کاشت پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں انتہائی کامیابی سے کی جاسکتی ہے،ماہرین

12

جمعرات ستمبر
15:13

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 40سے 44فیصد تک میٹھے تیل کے حامل توریا کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں نیزتوریاکی کاشت پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں انتہائی کامیابی سے کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ توریاکا ساگ بھی موسم سرما کے دوران اپنی لذت کے باعث انتہائی شوق سے کھایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقو ں میں توریا کی پیداواری صلاحیت 15 سے 18من فی ایکڑ ہے جس کو مختصر وقت میں کاشت اور بروقت برداشت کرکے گندم بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار توریاکی کاشت کیلئے پانی جذب کرنے کی صلاحیت کی حامل میرازمین کاانتخاب کریں اور کاشت سے پہلی2سے 3مرتبہ ہل چلاکرزمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کرلیاجائے۔انہوں نے کہا کہ توریا اے کا ڈیڑھ سے 2کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کے بھی بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More