The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تورغرکے شال خوڑمیں ڈوبنے والے عالم دین مولاناسراج الحق کی نعش مل گئی

28

اتوار ستمبر
21:00

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) تورغرکے شال خوڑمیں ڈوبنے والے عالم دین مولاناسراج الحق کی نعش مل گئی۔ڈی پی اوتورغرقمرحیات خان کی زیرقیادت پولیس کی سپیشل ٹیم نے شا ل خوڑمیں دن رات کاوشوں کے بعدنعش دربنی کے قریب سے نکال لی اورلواحقین کے حوالہ کردیا۔

(جاری ہے)

طوفانی بارشوں کے دوران تورغرکے شال خوڑکوعبوری کرتے ہوئے مقامی عالم دین مولاناسراج الحق سیلابی ریلے کی نذرہوئے اورمقامی افرادنعش تلاش میں مصروف رہے مگرکامیابی نہ ہوسکی۔ڈی پی اوتورغرقمرحیات خان نے پولیس کی نفری کونعش ڈھونڈنکالنے کی ذمہ داری سونپ دی جنہوں نے کئی دنوں کی جدوجہدکے بعدنعش تلاش کی۔متوفی کوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More