The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

توجہ دینے سے گرینائیٹ کی برآمدات میں دو سو فیصد اضافہ ممکن ہے، نائب صدر ایف پی سی سی آئی

5

جمعرات ستمبر
15:34

توجہ دینے سے گرینائیٹ کی برآمدات میں دو سو فیصد اضافہ ممکن ہے، نائب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر قیصر خان دائودزئی نے کہا ہے کہ دنیا میں ماربل اور گرینائیٹ کی پیداوار میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے مگر پینتالیس ارب ڈالر کی تجارت میں اس کا حصہ دو فیصد سے بھی کم ہے۔توجہ دینے سے گرینایٹ کی برآمدات میں دو سو فیصد اضافہ ممکن ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میںاعلیٰ معیار کے ماربل اور گرینائیٹ کے 297 ارب ٹن کے ذخائر موجود ہیںجن سے بھاری زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے تاہم خام مال کی برآمد نے اس شعبہ کی ترقی کو روک رکھا ہے۔دیگر ممالک پاکستان سے کوڑیوں کے مول خام مال خرید کر بھاری منافع کما رہے ہیں۔اس وقت صرف دس فیصد ویلیو ایڈڈ ماربل اور گرینایٹ برآمد کیا جا رہا ہے جبکہ باقی خام مال ہوتا ہے جس کی کم قیمت ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماربل کے 80 فیصد سے زیادہ ذخائر صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہیں جبکہ باقی ماندہ بلوچستان اور سندھ میں ہیں۔امن و امان کی صورتحال، توانائی بحران ، قرضوں کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے ماربل کی سالانہ پیداوار صرف پچیس لاکھ ٹن ہے جسے بڑھانے کیلئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی بھرپورتوجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کی کمزوری کی وجہ سے چین اور اٹلی بڑی مقدار میں ماربل اور گرینائیٹ درآمد کرتے ہیں اور اس میں ویلیو ایڈ کر کے اسے پاکستان سمیت کئی ممالک کو برآمد کر دیتے ہیں۔ اگر حکومت آسان شرائط پر جدید مشینری درآمد کر کے کاروباری برادری کو فراہم کرے تو پاکستان ماربل اور گرینائیٹ کی 45 ارب ڈالر کی منڈی میں بڑا حصہ وصول کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More