The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تنظیمات اہلسنت سکھر کا اجلاس، کراچی کی طرز پر سکھر میں بھی ریلی نکالنے کا فیصلہ

13

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) تنظیمات اہلسنت سکھر کا اہم اجلاس مدرسہ جامعہ فیض العلوم بندر روڈ سکھر میں منعقد ہوا جس میں تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری، صاحبزادہ حامد محمود فیضی ، حافظ محبوب سہتو ، مولانا محمد عثان فیضی ، غیاث الدین قادری ، حاجی انور کمال بلوچ، عدنان رضا قادری سمیت دیگر علماء کرام و رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر کراچی کی طرز پر سکھر میں بھی مشترکہ ریلی نکالنے کے فیصلے سمیت علماء اور مذہبی تنظیموں سے ریلی میں شرکت اور اسکی کامیابی کیلئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دیکر جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس سے خطابات کے دوران تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری و دیگر علماء کرام و رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ناموس اہل بیت اور رعظمت صحابہ کیلئے غلام مصطفی ہم آواز ہیں ، تحفظ ناموس رسالت ، تحضظ ختم نبوت پر کوئی نرمی نہیں دیکھائی جا سکتی ، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام کے خلاف گہری سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ، تحفظ ناموس رسالت ، تحضظ ختم نبوت پر علماء مشائخ ، اہلسنت و تنظیمات سب متحد ہیں سکھر میں جدوجہد کی تیاریاں عروج پر ہیں انشاء اللہ سکھر کی ریلی تاریخی اور یادگار یلی ثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More