The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کریں، اے سی صدر

12

بدھ ستمبر
17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) :اسسٹنٹ کمشنرصدر عمر مقبول نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور تمام تر رپورٹس حقائق پر مبنی ہونی چاہیں۔انہوں نے یہ بات تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر نے سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رواں موسم میں ڈینگی لاروا کی انسدادی کارروائیوں میں معمولی سی بھی کوتاہی نہ کی جائے اور لاروا ملنے پر فوری اس کا سدباب یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہر ہفتہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے تین اجلاس منعقد کرنے اور انسدادی اقدامات پر گہری نظر رکھنے کی تاکید کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ تمام محکموں سے کہا کہ وہ ڈینگی کی پیدائش وافزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنائیں اور اینڈرائڈ موبائل فونز کو فنکشنل رکھتے ہوئے روزانہ کی کارکردگی اپ لوڈ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے منظم انسداد ڈینگی تحریک کے موثر نتائج حاصل کئے جائیں تاکہ ہر فرد تک ڈینگی لاروا کی تلفی اور اس سے بچاؤ کا احساس برقرار رہے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے انسداد ڈینگی اقدامات اور سرویلنس سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More