The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تفریحی منصوبہ تتلی گھر ایک سال میں ہی بند ہونے کیخلاف تحریک التوا ئے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

13

جمعرات ستمبر
12:28

تفریحی منصوبہ تتلی گھر ایک سال میں ہی بند ہونے کیخلاف تحریک التوا ئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) تفریحی منصوبہ تتلی گھر ایک سال میں ہی بند ہونے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کا تفریحی منصوبہ تتلی گھر ایک سال بعد ہی بند ہوگیا،ناقص میٹریل استعمال ہونے سے چھت کو ہوا اڑا لے گئی،چھت غائب ہونے سے سینکڑوں قیمتی تتلیاں اڑ گئیں،تتلی گھر منصوبے پر 50 لاکھ روپے خرچہ آیا تھا،جوہر ٹائون میں بننے والا پی ایچ اے کا تتلی گھر کرپشن کی داستان بیان کر رہا ہے،اڑھائی کنال پر بننے والے تتلی گھر کی ناقص میٹریل سے تعمیر کا پول تیز ہوائوں نے کھول دیا ہے۔

مطالبہ ہے کہ تتلی گھر منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More