The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تعلیم کو عام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ضیا ء الله بنگش

18

پیر ستمبر
18:05

کوہاٹ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہاہے کہ تعلیم کو عام کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے اوراس سلسلے میںتمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںتاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کوگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میاںگان کالونی کوہاٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں تعلیم سب سے اہم کردار اداکرتی ہے۔ اقوام عالم میں جو قومیں آج ہمیں ترقی یافتہ نظر آرہی ہیں وہ سب تعلیم کی وجہ سے ہیں۔ مشیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کی تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے کیونکہ ایک تعلیم یافتہ ماں ہی اپنے بچوں کی بہتر تربیت کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میاں گان کالونی کے عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر مشیر آئی ٹی نے میاںگان کالونی وڈھیری بانڈہ کی بچیوںکیلئے ایک مڈل سکول کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ سکول راستہ کی پختگی، پی سی سی روڈکیلئے موقع پرحکام کو ہدایات جاری کیں۔ مشیر آئی ٹی نے کہا کہ میاںگان کالونی کیلئے پہلے سے چار ٹرانسفارمر منظور ہو چکے ہیں۔ بجلی وگیس مسائل کیلئے شہریارآفریدی سے بات کریںگے جبکہ قبرستان کیلئے جگہ بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔اس موقع پرعلاقہ عوام وپی ٹی آئی ورکرز کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More