The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تعلیمی بورڈ نے 14 ستمبر کو میٹرک اور 17 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان ملتوی کردیا

16

اتوار ستمبر
18:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے 14 ستمبر کو میٹرک اور 17 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان ملتوی کر دیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے پیپرز کی مارکنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 7 اکتوبر کو متوقع ہے۔ قبل ازیں میٹرک کے 14 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا 17 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More