The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تعلیمی اداروں کودوبارہ کھولنا حکومت کا اچھا فیصلہ ہے، ملک ان کی غیر معینہ مدت تک بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا،وائس چانسلرقائد اعظم یونیورسٹی

17

بدھ ستمبر
22:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کودوبارہ کھولنا حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے کیونکہ ملک تعلیمی اداروں کی غیر معینہ مدت تک بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا بدھ کو ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز اور احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کرنا چاہیے تاکہ وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر نصف کورسز کلاسز میں پڑھائے جائیں گے جبکہ بقیہ نصف کورس کی آن لائن تعلیم ہوگی وائس چانسلر نے کہا کہ دو یا تین ماہ بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی اور پھر حکومت اپنی پالیسیوں کا جائزہ لے گی انہوں نے طلباء اور تعلیمی اداروں کے عملہ کو پیغام دیا کہ وہ زیادہ لگن کے ساتھ درس و تدریس میں شامل ہوں اور مہلک وائر س سے بچائو کے لئے ایس اوپیز پر پوری طرح عمل کریں دریں اثناء بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا ہے کہ کووڈ۔

(جاری ہے)

19 پر کنٹرول کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو طویل عرصہ تک بند رکھ کر اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو نقصان نہیں پہنچا سکتے انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے تاکہ طلباء اور عملہ کو وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More