The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تعلیمی اداروںمیں نیشنل کیڈٹ کورس کو دوبارہ بحال کیا جائے‘مقررین … لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کی یادگار تعمیر کی جائے‘غازی فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب

7

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) غازی پاکستان فائونڈیشن کے آٹھویں یوم تاسیس کے سلسلے میں بانی چیئرمین غازی پاکستان فائونڈیشن ڈاکٹر راجا غلام مصطفی بھٹی اور جنرل سیکرٹری پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کرنل(ر) نسیم راجا کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی آبدوز ہنگور کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی بحری جنگی جہاز ککری کو تباہ کرنے والے قومی ہیرو وائس ایڈمرل احمد تسنیم کو غازی پاکستان گولڈ میڈل اور پرائڈ آف پاکستان ایوارڈ اور بہترین کارکردگی ایوارڈز دیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل(ر) امجد شعیب تھے جبکہ سابق وزیر دفاع و سیکرٹری دفاع جنرل(ر) نعیم خالد لودھی، جنرل (ر) اعجاز اعوان، جنرل (ر) محمد خالد ، جنرل(ر)جاوید اسلم طاہر،بریگیڈیئر (ر)عبدالرحمن بلال، ماہر تجزیہ کار مرزا عالم بیگ ، گلریز پاشا، چودھری عدنان ظفر، عابد حسین علوی، ظہور ظفر، سجاد رسول عباسی ودیگر اہم قومی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نظامت کے فرائض بریگیڈیئر(ر) منیر احسن اور اسامہ راضی حسینی نے سرانجام دیے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت کی سعادت ملک کے معروف اسکالر اور کئی کتابوںکے مصنف ڈاکٹر نور الرحمن ہزاروی نے حاصل کی۔ تقریب میں مختلف قومی شخصیات کو اہم ایوارڈز دیے گئے، تقریب میں شریک متعدد اعلیٰ فوجی افسران کو پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ دیا گیا، ان کے علاوہ ملک کے نامور تجزیہ کار مرزا عالم بیگ کو حالات حاضرہ پر ان کی ماہرانہ رائے اور بے لاگ تجزیہ کاری پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل (ر)امجد شعیب کے دست مبارک سے اہم ایوارڈ پرائیڈ آف پاکستا ن سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں غازی پاکستان فائونڈیشن کے تنظیمی عہدیداروں کو حسن کارکردگی پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ ز بھی دیے گئے۔ دریں اثناء مقررین نے پاکستان کی مجموعی دفاعی طاقت اور خطے کی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی، مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کی یادگار فوری طور پر اسلام آباد میں تعمیر کی جائے اور تعلیمی اداروںمیں نیشنل کیڈٹ کورس کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More