The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ترکی میں دوبچے حادثے میں بال بال بچ گئے،گاڑی دکان میں جاگھسی … حادثے میں تین افرادزخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے،میڈیارپورٹ

7

حادثے میں تین افرادزخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے،میڈیارپورٹ

جمعرات ستمبر
12:12

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ترکی میں دو معصوم بچے بے قابو کار کے خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے، ڈرائیور کے قابو سے باہر کار بچوں کے بالکل قریب سے گزرتی ہوئی دکان میں جا گھسی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ترکی کے شہر غازیان تیپ میں پیش آیا، جہاں خریدار اپنے بچوں سمیت دکان کے آگے کھڑے تھے کہ ایک بے قابو کار تیزی سے دوڑتی دکان کے اندر جا گھسی۔اس موقع پر وہاں موجود بچہ اور قریب کھڑی بچی حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے، حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے۔خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More