The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تربیلا آتشزگی کیس ، چار افراد کی پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کل ہوگی

8

بدھ ستمبر
16:46

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تربیلا آتشزگی کیس ، آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے چار افراد کی پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کل 17ستمبر کو ہوگی۔ ایڈیشنل سیشن جج غازی نے متوفیہ حریہ کے والد کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ملازمین کی رہائشی صوبڑہ کالونی میں 28 اگست کو سردار شہزاد کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگنے والی آگ جس میں اُس کے دو معصوم بیٹے ہمدان ، آیان ، اہلیہ نگینہ شہزاد اور بھانجی حریہ عمر 15/16سال جھلس کر جاں بحق ہو گئیں تھیں جس کو پولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر متوفیہ حریہ کے والد محمد الیاس نے ایڈیشنل سیشن جج غازی محمد خان یوسفزئی کو پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے شک ہیے کہ میری بیٹی حریہ اور دیگر تین افرادکو قتل کیا گیا ہے لہذا پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی جائے ۔

جس پر عدالت نے قبر کشائی کا حکم دیا ہے ۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کل 17 ستمبر بروز جمعرات پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی جائے گی ۔ جس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ اور مقدمہ درج ہو گا ۔جبکہ بہت سے ایسے شواہد بھی سامنے آئیں جس نے آگ لگنے کے تمام واقعہ کو مشکوک بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More