The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

‘تربت،لیویز فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، متعدد منشیات کے اڈوں پر کارروائی ، فائرنگ کا تبادلہ ،تین منشیات فروش گرفتار،قبضے سے منشیات برآمد

14

اتوار ستمبر
22:50

م*تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) لیویز فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، متعدد منشیات کے اڈوں پر کارروائی ،منشیات فروشوں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،تین منشیات فروش گرفتار،قبضے سے منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ سراج کریم،تحصیلدار صادق کبدانی،رسالدار اللہ بخش اور رسالدار نعیم بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس نے کلاتک،نوک آباد،دیہات اور ہوت آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے تین منشیات فرشوں کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے کرسٹال،شیشہ،کرش اور چرس برآمد کرلیا لیویز ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران لیویز فورس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا ہے اس دوران کئی منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیویز کے مطابق مزکورہ علاقوں میں منشیات فروش اپنے چھوٹے چھوٹے اڈے بنائے ہوئیتھے جہاں پر وہ ایک منظم طریقے سے منشیات کے چھوٹے پیکٹ بنا کر بھجتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More