The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان میں ڈینگی ڈے منایا گیا

14

پیر ستمبر
17:05

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان میں ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی کی زیرنگرانی ڈینگی ڈے منایا گیااس ضمن میں ڈینگی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ہسپتال کے ڈاکٹر صاحبان پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی واک کے بعد شرکاء نے عوام اور ہسپتال آنے والے مریضوں میں ڈینگی کے متعلق آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کے جبکہ متعلقہ سٹاف نے ڈینگی کی بریڈنگ سائٹس کا دورہ بھی کیا ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈینگی کی معلومات کے متعلق بینرز ڈسپلے کیے گئے واک میں ڈینگی کے فوکل پرسن ڈاکٹر رفاقت حسین اور سینئرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی، ڈاکٹر منصورہ، ڈاکٹر سلطان محمودو دیگر سٹاف نے شرکت کی عوامی حلقوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کی ڈینگی گاہی مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے خلاف بھی محکمہ صحت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More