The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تحصیل کلر سیداں میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا

5

منگل ستمبر
17:37

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) چھ ماہ کے طویل انتظار کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تعلیمی اداروں کے کھلنے سے طلبا اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھ ماہ کے طویل انتظار کے بعد تحصیل کلر سیداں میں تمام تعلیمی سرکاری و نجی ادارے مرحلہ وار کھل گئے،تمام کلاس رومز اور دیگر مقامات پر سپرے کرایا گیا اس کے ساتھ ہی سیٹائزر کا استعمال بھی کیا جارہا ہے اور کسی بھی طالب علم کو ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے بغیر کالج اور سکول میں آنے کی اجازت نہیں دی جارہی اساتذہ اور طلباء نے اے پی پی سے گفتگو میں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے اس وبا کو شکست دی ہے اب اپنی تمام تر توجہ حصول علم کی طرف دیں گئے جو تعلیم کا حرج ہوا اس کو اپنی تعلیمی محنت کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More