The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تحصیل ٹل کے دور افتادہ علاقہ چھپری وزیران میں کھلی کچہری کا انعقاد

5

بدھ ستمبر
17:56

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) عوامی مسائل کے فوری اور اطمینان بخش حل کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنگو نے تحصیل ٹل کے دور افتادہ علاقہ چھپری وزیران میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی،اے سی ریونیو نعمان وزیر،سابق ایم این اے امیدوار حاجی رنگین، سمیت تمام محکموں کے سر براہان اور علاقہ مشران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں سابق تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاوزار وزیر،صورت خان اور دیگر نے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس جدید دور میں یوسی دلن چھپری وزیران گزشتہ 22 سال سے بجلی سے محروم، بی ایچ یو دلن میں ڈاکٹر کی عدم تعینانی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے علاقہ مکین کو سخت مشکلات کا سامنا،جبکہ تحصیل ٹل ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے او ٹی بند پڑی ہے۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ہی ساتھ تحصیل ٹل سیکورٹی چیک پوسٹ پر ون وے ٹریفک کی وجہ سے آمد ورفت میں ٹرانسپورٹر ز شدید مشکلات ہے ۔مشران نے کہاکہ نمی ڈنڈ لنک روڈ خستہ ہے جسکی جلد از جلد تعمیر کیا جائے اور پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے،چھپری میں تین گرلز پرائمری سکولز تعمیر کی گئی لیکن سٹاف کی کمی کے باعث طلبہ تعلیم سے محروم ہوکر رہ گئی ہے مشران نے کہاکہ ،موبائل نیٹ ورک کو مزیر بہتر بنانے کیلئے ٹاور کی تنصیب سمیت دلن روڈ تعمیراتی منصوبے پر جاری کام کوالٹی معیار ی کے لئے چیک اینڈ بلینس کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیا جائے ،ہائی سکول کی سڑک خستہ حال ہونے اور،امتحانی حالی نہ ہونے کی وجہ طلباء کو سخت مشکلات ہے جبکہ میڈیسن کی عدم دستیابی کے باعث مال مویشوں میں مہلک امراض کا خدشہ بڑھ گیاہے فوری طورپر ادویات فراہمی اور دیگر مطالبات پیش کر دئیے گئے ۔ حاجی پیاوزار وزیر اور دیگرنے تاریخ میں پہلی بارچھپری وزیران میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آئند اقدام قرار دیا اس موقع پر اے ڈی سی عرفان اللہ محسود کے ہدایات پر متعلقہ محکموں نے اپنے اپنے متعلق سولات کے جوابات دیتے ہوئے مسائل بروقت حل کرنے جبکہ بعض مسائل کے بارے صوبائی حکومت کو سفارشات ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی دریں اثناء اے ڈی سی عرفان اللہ محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے حل کروانا اور عوام کا براہ راست سرکاری افسران تک رسائی ہے انہوں نے کہاکہ چیف سیکٹری خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر ضلع ہنگو کے مختلف یونین کونسلز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہاہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی مسائل حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ افسران عوام کے خادم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں دریں اثناء انہوں نے متعلقہ محکموں کو مسائل حل کرنے کو فوری ہدایات بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More