The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تحریک بحالی جمہوریت کا آغاز جمعہ کے بابرکت دن سے ہوچکا ہے: حافظ حسین احمد

12

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
18:16

تحریک بحالی جمہوریت کا آغاز جمعہ کے بابرکت دن سے ہوچکا ہے: حافظ حسین ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین
احمد نے کہا ہے کہ اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ”تحریک بحالی جمہوریت“
کا آغازجمعہ کے بابرکت دن سے ہوچکا ہے اب ضروری ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل
گیارہ قائدین خود احتسابی کے تحت اپنی پارٹیوں میں مکمل جمہوریت کی بحالی
اور ”موروثی سیاست“ کے خاتمہ کا بھی عزم کریں۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد نے کہا کہ
سیاسی پارٹیوں میں خود احتسابی کے فقدان اور ”موروثی سیاست“نے آج ملک اور
سیاسی اداروں کو ناکارہ اور کمزور کردیا ہے اور ہر چند سال کے بعد مارشل
لاء ، غیر آئینی اقدامات اور جھرلو انتخابات کا تسلسل رہا ہے، احتساب اور
انصاف کے اداروں کو مخالفین کے خلاف بے دریغ استعمال سے آج وہ خود ”مکافات
عمل“ کا شکار ہیں حالانکہ ”میثاق جمہوریت“ ایم آر ڈی اور اے آر ڈی میں کے
باہمی معاہدوں سے اقتدار میں آکر جس طرح انحراف کیا گیا وہ افسوسناک ہے،
جمعیت کے رہنما نے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو گھر آئے تواسے ”بھولا“ نہیں
کہا جاتا، ہمیں توقع ہے کہ اب گیارہ پارٹیوں کے لیڈر سیاسی کھیل کے اصولوں
کی پاسداری کر کے باہمی طور پر”فیئر گیم“ کو اہمیت دیں گے کیوں کہ اب
”سیاسی فاوٴل“ نہ صرف جمہوری سیریز کے خاتمہ اور میچ میں شامل تمام ٹیموں
کو گراوٴنڈ سے باہر کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More