The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ … نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق جبکہ فائرنگ سے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس

10

ہری پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2020ء) ہری پور میں تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس میں نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہری پور میں تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے نائب صدر ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک طاہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ملک طاہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے کوٹیٹرہ کے مقام پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More