The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک طاہر اقبال اورسابق جنرل کونسلرگل نواز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

21

پیر ستمبر
17:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک طاہر اقبال اورسابق جنرل کونسلرگل نواز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتولین کے لواحقین کی رپورٹ پرتھانہ غازی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملک طاہر اقبال اپنے دیرینہ ساتھی سابق جنرل کونسل گل نواز کے ہمراہ غازی کے گاؤں کوٹیڑہ جارہے تھے۔تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ملک طاہر اقبال موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی گل نواز شدید زخمی ہوئے۔وقوعہ کی اطلاع پر غازی پولیس موقع پر پہنچ آئی اورجاں بحق وزخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔شدید زخمی گل نواز کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایو ب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More