The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور علاقے کے دشمن ہیں۔سابق صوبائی وزیر قانون

17

ہفتہ اکتوبر
15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور علاقے کے دشمن ہیں، تنقید کی پرواہ نہیں،عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے شکردرہ رورل 1کے علاقہ بڈو آباد کوہاٹ میں میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کرتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہاکہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں حلقہ بھر کی خدمت کی بالخصوص شکردرہ میں مردانہ و زنانہ کالجز کی تعمیر ، کڑپہ شکردرہ روڈ کی تعمیر، ریسکیو 1122کا قیام، کیٹگری ڈی ہسپتال کا قیام ، حلقہ بھر میں 42پرائمری،مڈل ،ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کی آپگریڈیشن اور تعمیر،صوبے کی سب سے بڑی واٹر سپلائی سکیم دریائے سندھ سے شکردرہ کی تینوں یونین کونسلز کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی، حلقہ بھر میں سینکڑوں کلو میٹر بلیک ٹاپ اور پی سی سی سڑکیں علاوہ ازیں درجنوں منصوبے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ شکردرہ کی تینوں یونین کونسلز کے لیے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کوششوں سے 1ارب 93کروڑ روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنقید کی پرواہ نہیں’عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ”اٴْنہوں نے کہا کہ ہمارا عوام سے صرف ووٹ کا نہیں بلکہ شکردرہ سے خونی رشتہ ہے عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ لازمی نہیں کہ ہم ایم پی اے یا اقتدار میں ہوں ہم بغیر کرسی کے عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں یہاں کی عوام ہمارا سرمایہ اور طاقت ہیں عوام نے ہمیں ہمیشہ عزت دی ہے ہماری بھی شروع دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More