The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تبیلیغی جماعت سے وابستہ مولانا طارق جمیل کے استاد انتقال کر گئے … مولانا عبدالرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد اور طویل عرصے سے علیل تھے

15

مولانا عبدالرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد اور طویل عرصے سے علیل تھے

muhammad ali محمد علی
ہفتہ اکتوبر
21:54

تبیلیغی جماعت سے وابستہ مولانا طارق جمیل کے استاد انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) تبیلیغی جماعت سے وابستہ مولانا طارق جمیل کے استاد انتقال کر گئے، مولانا عبدالرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد اور طویل عرصے سے علیل تھے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ تبلیغی مرکز لاہور سے وابستہ ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلاء میں سے تھے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے مولانا عبدالرحمان کی شاگردی میں ہی تعلیم و تربیت حاصل کی۔ مولانا تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد تھے۔ ان کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔ مولانا عبدالرحمان کے انتقال پر ملک بھر کے علماء کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More