The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

تاجر و صنعتکار حضرات کے مسائل کو حل کرانا اوّلین ترجیح ہے،سلیم الدین قریشی … گذشتہ مہینوں میں لاک ڈائون کے دوران تاجر برادری کو جو مشکلات درپیش آئیں ہیں وہ اُن سے بخوبی … مزید

15

گذشتہ مہینوں میں لاک ڈائون کے دوران تاجر برادری کو جو مشکلات درپیش آئیں ہیں وہ اُن سے بخوبی واقف ہیں،صدرحیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

اتوار اکتوبر
19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ تاجر و صنعتکار حضرات کے مسائل کو حل کرانا اُن کی اوّلین ترجیح ہے، گذشتہ مہینوں میں لاک ڈائون کے دوران تاجر برادری کو جو مشکلات درپیش آئیں ہیں وہ اُن سے بخوبی واقف ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ ڈوبتی ہوئی ملکی معیشت کو سہارا دے سکے۔

(جاری ہے)

وہ رُکن سندھ اسمبلی ندیم احمد صدیقی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے جیم خانہ میں تاجر و صنعتکار برادری سے خطاب کر رہے تھے، قبل ازیں ندیم احمد صدیقی نے مہمانوں کو سندھ کے روایتی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے، انہوں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری ہی تاجر و صنعتکار برادری کی نمائندہ جماعت ہے جو اپنی پوری تندہی کے ساتھ تاجر برادری کے مسائل کو حکومتی سطح پر اُجاگر کرکے اُن کو حل کرارہی ہے، اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران کی سربراہی میں چیمبر اپنا کام اِسی طرح جاری رکھے گا، اِس موقع پر سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدر احمد ادریس چوہان، سرپرست چیمبر سیٹھ محمد امین کھتری، حاجی محمد یعقوب، سلیم عمر میمن، سابق صدور دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری، ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبران، جامشورو چیمبر کے صدر ضیاء الرحمن، کاٹی کے چیئرمین محمد آصف میمن، حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز فہیم نوروالا اور تاجر و صنعتکار حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More