The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ةموٹروے واقعہ کے خلاف 17ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ،سراج الحق … جماعت اسلامی 12ربیع الاول سے ملک میں نظام مصطفی ﷺکے نفاذ اور سود کے خاتمہ … مزید

19

ئ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن ہے ۔ہر طرح کی کرپشن پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے نظریے اور جغرافیہ سے بے وفائی کی ہے۔جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں ۔جماعت اسلامی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں یہاں ووٹر آزاد نہیں ہے ، یہاں جمہوریت نہیں ہے ،یہاں پورا نظام یرغمال ہے ۔پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل نا کام ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی صرف دو سال میں ناکامی کے ورلڈ کپ کی حق دار بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہم کسی بھی ایسی تحریک اور کوشش کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے پھر یہی لوگ اقتدار میں آ جائیں۔

اب جہاں ظلم ہو گا وہاں جماعت اسلامی اس کو چیلنج کرے گی ۔قومی اور لوکل مسائل پر عوام کی زور دار نمائندگی کا حق ادا کریںگے۔جماعت اسلامی 12ربیع الاول کے مبارک دن سے ملک میں نظام مصطفی ﷺکے نفاذ اور سود کے خاتمہ کی تحریک شروع کرے گی اورموٹروے واقعہ کے خلاف 17ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ سیاسی ،انتخابی اور تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیت گاہ سے سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،لیاقت بلوچ ،پلڈاٹ کے بلال محبوب صوفی ،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشادخان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ جنرل الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں۔جس حکومت کے دور میں معصوم بچیوں ،مائوں بہنوں اوربیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہ رہیں اللہ تعالیٰ بھی اسے زیادہ مہلت نہیں دیتا ۔موٹروے پر خاتون سے زیادتی یہ پہلا واقعہ نہیں ،یہ ملک بھر میں ہونے والے واقعات کا تسلسل ہے لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے ۔جماعت اسلامی ان واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔اب اس ظلم و جبر اور استحصال کے نظام کو ختم ہونا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پشت سے سہارادینے والے ہاتھ پیچھے ہٹتے ہی یہ حکومت کسی خستہ عمارت کی طرح دھڑام سے زمین بوس ہو جائے گی۔ ایوب خان نے بھٹو ،ضیا ء الحق نے نواز شریف اور جنرل پاشا نے عمران خان کو لیڈر بنایا ۔یہ کسی نظریے ، اہلیت یا عوامی حمایت کی بنا پر لیڈر نہیں بنے ۔فوجی گملوں میں پھلنے پھولنے والے ملک کے نظریے اور جغرافیے کی حفاظت نہیں کرسکے ۔بھٹو نے آدھا پاکستان گنوایا اور موجودہ حکومت کے دور میں کشمیرپاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا اور بھارت نے اس پر مستقل قبضہ کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں ،پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت بچانے اور ن لیگ نیب کے مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے ہاتھ پائوں مارہی ہے ۔ملک پر مسلط ظلم و جبر اوراستحصالی نظام سے نجات کا صرف ایک راستہ ہے اور وہ اسلامی نظام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کامقصد قوم کو متحد کرکے ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے ۔ہم ریاست اور حکومت کو شریعت کی پابند بنانا اور ایسی اسلامی حکومت چاہتے ہیں جو قرآن وسنت کے احکامات کو عملی طور پر نافذ کرسکے تاکہ انسانوں پر انسانوں کی خدائی کو ختم کیا جاسکے ۔کسی کا معاشی استحصال نہ ہو ،دولت کی منصفانہ تقسیم ہو اور تعلیم صحت روز گار اور انصاف کی جو سہولتیں امراء کو حاصل ہیں وہی غریبوں اور پسے ہوئے طبقہ کو میسر ہوں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں شاندار اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے ۔پاکستان کا قیام اور مختصر عرصہ میں ایٹمی قوت بننا اللہ تعالیٰ کا معجزہ ہے ۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ضائع نہیں کرے گا اور پاکستان اپنے قیام کے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی حقیقی جمہوری اور کرپشن فری جماعت ہے ۔ہمیں جہاں بھی اقتدار ملا ہم نے ڈلیور کرکے دکھایا ۔اگر یہاںجمہوریت ، پولنگ سٹیشن اور ووٹر آزاد ہوتا توا ٓج ملک طرح طرح کے بحرانوں سے دوچار نہ ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت یا نیب سے ڈرنے والے نہیں ۔عوام کے حقوق کیلئے ظالم کے گریبان کو پکڑیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More