The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بی کام ریگولر کے سالانہ امتحانات کی پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں

15

بدھ ستمبر
21:48

کراچی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ؂جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، تمام پہلی تین پوزشن طالبات نے حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ڈی اے ڈگری کالج فارویمن کی عفت اشرف کمداربنت محمد اشرف کمدار سیٹ نمبر 721076 نی1061 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کی مبشرہ بنت اشفاق احمد سیٹ نمبر720931 نی1036 نمبرز کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ پریمئرکالج فارگرلز کی سیدہ نبیل رضا رضوی بنت سید آصف رضارضوی سیٹ نمبر720082 نے 1027 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 14772 طلبہ شریک ہوئے،430 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،1969 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 16.25 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More