The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بی ڈی ایس نے پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا

12

اتوار اکتوبر
15:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : بی ڈی ایس نے پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیاہے۔شر پسندوں نے تاجر کے گھر کے باہر بارودی مواد نصب کیا تھا۔ بارودی مواد اور چھرے گھی کے ڈبے میں نصب تھے،دیسی ساختہ بم کے ساتھ ٹائمر بھی لگا تھا۔ بی ڈی ایس نے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود عجب خان ٹاون میں رہائش پذیر مقامی تاجر محمد زیب ولد جہانزیب کے گھر کے سامنے سے ایک دیسی ساختہ جعلی بم برآمد ہوا ہے۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بی ڈی ایس کو طلب کر کے گھی کنستر سے پلاسٹر آف پیرس اور تار وغیرہ برآمد، بی ڈی یو ٹیم نے جعلی بم کی تصدیق کر لی ہے۔ اس حوالے سے جامع تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔مدعی کی رپورٹ پر مختلف زاویوں سے تمام حقائق کو دیکھا جا رہا ہے۔ مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More