The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بی جے پی کی حکومت نے بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرمیں 50ہزار مندروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا،مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر توجہ مرکوز کرنے پر زور

15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر کو جلد ازجلد ہندو علاقے میںتبدیل کرنے کے نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے مذموم منصوبے کے تحت بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تقریبا50ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت نے خستہ حال مندروں کی تعمیر نو کے نام پر کئی تاریخی مساجد اوردرگاہوںکی نشاندہی کی ہے جہاں یہ مندر قائم کئے جارہے ہیںجیسا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ کا بدنام زمانہ طریقہ واردات رہا ہے ۔ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مساجدہندوئوں کے قدیم مذہبی مقامات پر تعمیر کی گئی تھیں۔ قابض انتظامیہ اس مذموم منصوبے پر عمل درآمد کیلئے کشمیری پنڈتوں کے ایک مخصوص ٹولے کو استعمال کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو منظم انداز میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر قتل عام، جبری گمشدگیوں، ظلم وتشدد اور گرفتاریوں کا استعمال کر رہا ہے ۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سال 5اگست سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے تک بھارتی فوجیوںنے 95ہزار سے زائدبے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں سے 18کو حراست کے دوران شہید کیاگیا۔ فوجیوںنے اس عرصے کے دوران 1482کشمیریوںکو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا ،14ہزار42کوگرفتار اور 956گھروں اور عمارتوں کو تباہ کیا۔ لاپتہ اسکالر ہلال احمد ڈار کے اہلخانہ نے ان کی محفوظ واپسی کے لئے سرینگر میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہلال احمد 14 جون کو ضلع گاندربل میں ایک تفریحی مہم کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ سرینگر کے علاقے باغات میں لوگوں کا کہناہے کہ فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے ہندو تاجروں کے لئے تجارتی پلازے تعمیر کرنے کے لئے رہائشی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات شروع کردی ہیں۔حریت رہنما عبد الصمد انقلابی نے اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف بانڈی پورہ جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ حریت رہنما پیر ہلال احمد ، فریدہ بہن جی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں بھارت پر واضح کیا کہ کشمیری عوام اس وقت تک آزادی کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے جب تک کہ بھارت اپنا غیر قانونی قبضہ ختم نہیں کردیتا ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکے کارکنوں نے بی جے پی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف آج سرینگر ، جموں ، اسلام آباد ، کولگام اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے ایک بین الاقوامی ویب نار کے مقررین نے تنازعہ کشمیر کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام تنازعے کے بنیادی فریق ہیں۔ اس موقع پر دیگر شخصیات کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ، برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریو گوائن ، پاکستانی سفارتکار طارق فاطمی ، مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی افتخار گیلانی ، رکن یورپی پارلیمنٹ مائیکل گہلر اور بھارت کے دانشور سدھیندر کلکرنی نے خطاب کیا۔ ویب نار کا اہتمام دی جناح انسٹیٹیوٹ نے کیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More