The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا، شوکت یوسفزئی

9

جمعرات ستمبر
14:02

بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا، شوکت یوسفزئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا۔ایک انٹرویومیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ بورڈ کی میٹنگ ہوگی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں انشورڈ ہیں اور وارنٹی میں ہیں، بی آرٹی بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ حفاظتی طور پر سروس معطل کردیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ جب بسوں کا ٹرائل کیا تو اس وقت کوئی فالٹ نظر نہیں آیا لیکن بسیں چلانے کے بعد مختلف فالٹس سامنے آئے۔واضح رہے کہ بی آر ٹی کی بسوں می پے درپے آگ لگنے کے واقعات کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More