The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بی آرٹی بسوں میں آتشزدگی،مسافروں کی حفاظت کے لئے سروس عارضی طورپر معطل

15

بدھ ستمبر
22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) بی آرٹی بسوں میں آتشزدگی کی وجہ سے مسافروں کی حفاظت کے لئے سروس عارضی طور پرمعطل کردی گئی ہے،بی آر ٹی کی تمام بسوں کی تفصیلی معائنہ ہوگا،بسوں کو دوبارہ تیکنیکی اعتبار سے کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کی جائیگی۔

(جاری ہے)

بی آر بسوں میں آتشزدگی پر ترجمان بی آر ٹی عمیر خان نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بس کمپنی کی سفارش پر مسافروں کی حفاظت کے لئے سروس عارضی معطل کی ہے ، بی آر ٹی کی تمام بسوں کا مکمل انسپیکشن ہوگا، بسوں کو دوبارہ تیکنیکی اعتبار سے کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کی جائیگی, ترجمان بی آر ٹی عمیر خان کاکہنا تھا نہ عارضی معطلی مستقبل میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔

مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ تحقیقات کو تیز کرنے اور اصل وجہ جاننے اوربس بنانے والی کمپنی کے مزید ٹیم ممبرز پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ بس کی چھت پر بیٹریوں میں آگ لگی تھی ۔ 128 بسیں روٹ پر ہیں دو بسوں میں آگ لگتی رہی، ابتدائی طور پر بسوں میں مینوفیکچرنگ فالٹ لگ رہا ہے، 6 رکنی ٹیم پہلے سے آئی تھی, مزید ٹیم اراکین بھی پہنچ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More