The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کوگرفتار کر کے 14 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کو لوٹا دیئے گئے

14

اتوار اکتوبر
14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کوگرفتار کر کے 14 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کو لوٹا دیئے گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب میں پولیس نے مختلف موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث چار رکنی اسحاق گینگ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جس کے لئے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت نے موٹرسائیکل چوروں کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کے محمد اسحاق،رفیع اللہ ،محمد عمران اور ضیاء الحق کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 14 مسروقہ موٹرسائیکل کل مالیتی 08 لاکھ 50 ہزار روپیبرآمد کر لیں جو بعد از ضروری کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

گرفتار گینگ کے خلاف ضلع خوشاب میں موٹرسائیکل چوری کے مجموعی طور پر 14 مقدمات درج تھے۔ڈی پی او نے موٹرسائیکل چورگروہ کی گرفتاری پر پوری ٹیم میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More