The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بیلف کا تھانہ فیکٹری ایریا میں چھاپہ ،ملزم کی عدم دستیابی پر عدالت کادستاویز اور سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ طلب

11

اتوار ستمبر
16:45

سرگودہا۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) چوری کے مقدمہ میں گرفتار ریاض کالونی کے رہائشی محمدزبیر کے ورثاء کی درخواست پرایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسن کے حکم سے بیلف محمد نواز نے تھانہ فیکٹری ایریا میں چھاپہ مارالیکن ملزم کی تھانہ میںعدم دستیابی پر عدالت نے دستاویزی اور سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ورثاء کا درخواست میں موقف ہے کہ 14جولائی 2020ء کو رضا گارڈن سرگودہا میں حسن نواز نامی شخص کے گھر چوری ہوئی جس کا نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس مقدمہ میں پولیس نے شبہ میں محمدزبیر کو پیش کرنے کا کہا جس پر ورثاء نے خود محمدزبیر کو پولیس کے حوالے کیا اور چند روز تک اس کی ملاقات بھی ہوتی رہی پھر اچانک پولیس نے اُسے غائب کر دیا۔ورثاء نے محمد زبیرکو مقابلے میں پار کرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیاہے۔ جس پر عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر تھانہ ریکارڈ اور حوالات سمیت تفتیشی افسران کے کمرے چیک کئے گئے لیکن محمدزبیر اور اسکا تھانہ ریکارڈ میں نام نہیں پایا گیا ۔جس پر ورثاء نے محمدزبیر کی حوالات میں بند ایک تصویربھی پیش کی ۔ جس پرایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسن کے حکم پر پولیس کو آج ریکار ڈ اور سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More