The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بیلاروس، اپوزیشن خاتون سیاستدان ماریاکولی سنیکووا پر فرد جرم عائد

4

جمعرات ستمبر
14:03

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) بیلاروس میں زیر حراست حزب اختلاف کی ایک خاتون سیاستدان، ماریا کولی سنیکووا پر ریاستی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ یہ الزام ثابت ہو جانے پر انہیں پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی احتجاج کے باوجود 38 سالہ ماریا کولیسنیکووا ایک ہفتے سے بھی زیادہ عرصے سے قید میں ہیں۔

(جاری ہے)

ماریاکولی سنیکووا پولیس اور خفیہ سروس کے خلاف یہ مقدمہ درج کرا چکی ہیں کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔کولی سنیکووا کو گزشتہ ہفتے ان کے اغوا کے بعد جسمانی تشدد کے خطرے کے پیش نظر بیلاروس چھوڑ دینے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ انہیں ملک بدر کر کے پڑوسی ملک یوکرین بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سرحد پر اپنا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More