The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ظہیر جنجوعہ … روشن ڈیجیٹل اکائونٹ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کا … مزید

10

روشن ڈیجیٹل اکائونٹ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے، بیان

منگل ستمبر
22:50

بیلجیئم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) لکسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے اجراء کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے۔اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کردیا ہے،یہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پاکستانی باشندوں کو پاکستان کے بینکاری کے نظام کے ساتھ مکمل طور پر ضم کرے گا۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان نے اس کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل اکائونٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے تعاون سے متعارف کرایا ہے،اس اکائونٹ کا کھولنا مکمل طور پر ایک آن لائن عمل کے ذریعے ممکن ہے اس کیلئے کسی بیرون ملک پاکستانی مشن، سفارتخانے یا بینک کی برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں۔

اس اکائونٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ اور رہائشی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے علاوہ بینک کی تمام روایتی خدمات بھی حاصل کی جاسکیں گی۔سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں پہلے کی طرح اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More