The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے اور اس ضمن میں مراعات دی جائیں … وزیرِ … مزید

23

وزیرِ اعظم عمران خان کا ترسیلات زر اورزرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

جمعرات ستمبر
22:04

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے اور اس ضمن میں مراعات دی جائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو ترسیلات زر اورزرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے حوالے سے مختلف اقدامات اور تجاویز زیر غور آئیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور بہتری کے لئے برآمدات ،درآمدی بدل (امپورٹ سبسٹی ٹیوشن)، غیر ملکی سرمایہ کاری ، ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے لہذا حکومت اس طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کی جائے اور اس ضمن میں مراعات دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More