The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بہتر تعلیم وتربیت سے ملکی پیداوار اور ترقی کی شرح بہتر کی جا سکتی ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

10

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:14

بہتر تعلیم وتربیت سے ملکی پیداوار اور ترقی کی شرح بہتر کی جا سکتی ہے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
لینے کی لئیے “ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی” کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ
پرویز اختر کے زیر صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر
بابر ظہیر نے شرکاء کو ماہانہ کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیااور Covid -19
وباء کے دوران ادارے کو درپیش مسائل اور کاوشوں سے آگاہ کیا آپ نے کمیٹی کو
بتایا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا دیگر تمام سرکاری اداروں خاص طور
پر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مثالی تعاون ہے ۔ جس کے نتیجہ میں
ضلع جہلم کی کارکردگی دیگر اضلاع کے مقابلہ میں نمایاں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ
پرویز اختر نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمینٹ جہلم کے اقدامات کو سراہا اور
تمام محکموں کے سربراہان اور شرکاء ہر زور دیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی
کے در پیش چیلنج کا سامنا مربوط حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی سے کیا
جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

آپ نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بہت بڑا حصہ نوجوانوں
پر مشتمل ہے ۔

اور ان کی بہتر تعلیم وتربیت سے ملکی پیداوار اور ترقی کی
شرح بہتر کی جا سکتی ہے ۔ اس لئے اب عوام الناس میں آبادی کی تعداد سے
زیادہ معیار زندگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں سی
ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سید مظہر اقبال شاہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو
کیشن،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور این جی اوز کے نمائندگان اور علمائے کرام اور
دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More