The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بہاولپور ،خواجہ سرائوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

12

پیر ستمبر
21:23

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) فوکس ٹرانس جینڈر آرگنائزیشن بہاول پور کے زیر اہتمام خواجہ سرائوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،احتجاجی مظاہرے میں شہر بھر کے خواجہ سراء شریک تھے جنہوں نے احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عمران مقبول(صاحبہ جہاں)جنرل سیکرٹری محبوب علی رانا ،فنانس سیکرٹری اسماعیل (بلو)نے کہا ہے کہ آئے دن خواجہ سرائوں کے ساتھ قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر پورے پاکستان کے خواجہ سرائوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے روز بروز مختلف پرتشدد ،لوٹ مار،قتل اور تیزاب گردی کے واقعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔ پاکستان میںبسنے والے تمام خواجہ سرائوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انتہائی مظلوم اورپرامن طبقے کو معاشرے میں ہمیشہ سے ناروا سلوک سے نوازہ گیا ،ہمیں اپنے پیٹ کی بھوک مٹانے کے ؛لیے موت کا سودا کرنا پڑتا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات پر فوری ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاشرے میں خواتیناور بچوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء بھی محفوظ نہیں ہیں ہم حکومت پاکستان،آرمی چیف اور چیف جسٹس،تشدد اور تیزاب گردی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ جو خواجہ سراء معاشرتی برائیوں میں ملوث ہیں راتوں کو سڑکوں پر آوارہ گردی اور سیکس ورکنگ کے ساتھ ساتھ جیب تراشیاں اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More