The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بہاولپورمیں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی زیادتی کا شکار

12

اتوار ستمبر
21:35

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) بہالپور میں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور 7 بی سی میں لڑکی سے 3 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، متاثرہ لڑکی شادی کی تقریب سے گھر جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی، متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More