The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بہاولنگر میں لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے فنڈز کی کمی بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے‘رپورٹ

5

بدھ ستمبر
15:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) بہاولنگر میں لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے فنڈز کی کمی بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے ایک لاوارث نعش کی تدفین پر کم از کم 8 سے 10 ہزار روپے خرچہ آتا ہے جس کیلئے مخیر حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز کا اجراء کرے تاکہ لاوارث نعشوں کی باعزت طریقہ سے تدفین کو یقینی بنایا جاسکے ذرائع کے مطابق بہاولنگر سمیت مختلف اضلاع میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث لاوارث نعشوں کی تدفین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے فنڈز ہونے کی صورت میں ان نعشوں کی بروقت تدفین میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More